گھر کا بل جمع کروانے گئے تھے اور پھر۔۔ پرویز مشرف کے ہم شکل وسیم انصاری انتقال کرگئے! گھر والوں نے اچانک موت کی کیا وجہ بتائی؟

image

“ابا کو فلیٹ کی بہت فکر تھی۔ ٹینشن کی وجہ سے انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری بھی تھی لیکن خود سے زیادہ انہیں اپنے فلیٹ کی فکر کھائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ چیزیں بھولنے بھی لگے تھے ۔“

یہ کہنا ہے وسیم انصاری کے بیٹے کا جو اپنے والد کی وفات پر دکھ کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اور ان کے ہم شکل آرٹسٹ وسیم انصاری کا گزشتہ شب اچانک انتقال ہوگیا ہے۔

وسیم انصاری جیو نیوز کے پروگرام “ہم سب امید سے ہیں“ میں پرویز مشرف کی پیروڈی سے مقبول ہوئے تھے۔ ان کے بیٹے نے والد کی اچانک موت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ “والد بیمار نہیں تھے آج دوپہر یوٹیلٹی بل جمع کرانے گھر کے قریبی بینک گئے جہاں سے واپسی میں وہ اچانک گر پڑے اور فوری طور پر انتقال کرگئے۔ ہمارے فلیٹ پر قبضہ ہوا ہم کرائے کے گھر میں آگئے، میں اکیلا کمانے والا ہوں والد فلیٹ پر مقدمے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔“

اطلاعات کے مطابق مرحوم آرٹسٹ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد مریم میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین آرٹس فاؤنڈیشن محمد فیصل ندیم اور ساتھی فنکاروں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس کے بعد وسیم انصاری کو گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.