پنکھے ہر گھر کی اہم ضرورت ہیں۔ اگرچہ ہم بچپن سے ہی انھیں استعمال کرتے آرہے ہیں اس کے باوجود ہر گھر میں موجود پنکھے کی ایک اہم چیز سے لوگ ناواقف ہوتے ہیں جبکہ اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں اس چیز کے بارے میں
شاید آپ نے پنکھا لگاتے ہوئے یا اس کی صفائی کرتے ہوئے غور کیا ہو کہ اس کے درمیانی حصے میں ایک بٹن موجود ہوتا ہے۔ یہ بٹن روز استعمال نہیں کیا جاتا۔ البتہ یہ بہت کام کی چیز ہے جس سے آپ ہر موسم میں اس کی مناسب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
عام طور پر پنکھا کلاک وائز چلتا ہے اور ہوا پیدا کر کے کمرے میں پھینکتا ہے لیکن اگر اس بٹن کو دبا دیا جائے تو پنکھا اینٹی کلاک وائز چلنے لگے گا اور کمرے کی ہوا باہر پھینک دے گا۔ یہ طریقہ سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔