ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہو گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے ، اسلام آباد میں 106.67 روپے ، راولپنڈی میں 133 ، گوجرانوالہ میں 27 ، سیالکوٹ 200 اور لاہور میں 100 روپے تک مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوا ، جس کے بعد کراچی میں قیمت 3200 روپے ہو گئی ہے ، حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3040 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔