“خواتین ابھی تک مجھے رشتے بھیجتی ہیں کہ میں ان سے دوسری شادی کرلوں۔ لیکن میں اپنی پہلی بیوی سے وفا نبھاؤں گا“
یہ کہنا ہے معروف اسلامی اسکالر طارق جمیل کا جنھوں نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کی۔ مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ “میری ایک ہی بیوی ہے۔ ہماری ارینج میرج ہوئی تھی پر میں اس کے ساتھ وفا آخری دم تک کروں گا کیونکہ اس کے میری ذات پر بہت احسانات ہیں۔ اور وہ احسانات یہ ہیں کہ جب میں تبلیغ کے سلسلے میں اکثر گھر سے باہر رہا کرتا تھا تو میرے تمام بچوں کی تربیت، اسکولنگ، پہننا اوڑھنا سب کچھ اہلیہ نے اکیلے دیکھا“
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ جہاں تک رشتوں کی بات ہے تو گزشتہ سال 2022 تک مجھے خواتین رشتے بھیجتی ہیں کہ آپ ہم سے دوسری شادی کر لیں لیکن میری طرف سے ان تمام خواتین کو صاف انکار ہے۔
مولانا طارق جمیل کا یہ پیغام ان تمام مردوں کے لئے ایک سبق ہے جو اسلام کی چار شادیوں کی اجازت کو تو یاد رکھتے ہیں لیکن تمام بیویوں میں عدل و انصاف قائم رکھنے کے حکم کو فراموش کردیتے ہیں۔