تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں لگنے والی آگ سے 12 ہلاک

image
جنوبی تھائی لینڈ میں گذشتہ روز ہفتے کو آتش بازی کے سامان کے ایک گودام میں رکھے گئے پٹاخے پھٹنے سے 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کی سرحد سے متصل صوبے ناراتھیواٹ کے گورنر سنان فونگاکسورن نے بتایا ہے کہ یہ گودام ضلع سونگائی کولوک میں غیرقانونی طور پر موجود تھا۔

یہ گودام ضلع سونگائی کولوک میں غیرقانونی طور پر موجود تھا۔ فوٹو روئٹرز

سنان فونگا نے مزید بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے دس لاشوں کے علاوہ دو نامعلوم افراد کی باقیات بھی ملی ہیں جنہیں ڈی این اے  ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

گورنر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 121 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے جب کہ 111 زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آتش بازی کے سامان کے گودام میں ہونے والی آتشزدگی اور دھماکوں سے اردگرد کے  200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جس سے 365 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حادثہ سے دس لاشوں کے علاوہ دو نامعلوم افراد کی باقیات بھی ملی ہیں۔ فوٹو روئٹرز

قریبی مکانات کو نقصان پہنچنے کے باعث تقریباً 19 افراد کو عارضی پناہ گاہ میں ٹہرایا گیا ہے جب کہ دیگر کئی متاثرہ خاندان اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہو گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق گودام میں ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا جس کی چنگاری حادثے کی وجہ بتائی جا رہی ہے جب کہ علاقائی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts