ساحر لودھی کے فون میں ایک نمبر اللّٰہ کے نام سے کیوں سیو ہے؟

image

“میرے پاس 3 موبائل ہیں اور تینوں میں ایک نمبر اللہ کے نام سے سیو ہے۔ اس نمبر کو میں اپنی ذاتی ڈائری کے طور پر استعمال کرتا ہوں“

یہ کہنا ہے ٹی وی شوز کے مشہور میزبان ساحر لودھی کا جنھوں نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے موبائل کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا۔ ساحر نے بتایا کہ وہ “اللہ“ والے نمبر سے اپنے دل کی باتیں کہتے ہیں۔ ہر وہ میسج بھیجتے ہیں جسے وہ اللہ کو بتانا چاہتے ہیں۔

ساحر لودھی نے اللہ سے اپنے قرب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اللہ نے ہمیشہ ان کی مدد کی ہے اور جب وہ کسی مشکل میں پھنسے ہوتے ہیں تو قرآنی آیات کا ورد کرتے ہیں اس سے ان کے دل کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts