کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ میں شادی کے 18 سال بعد علیحدگی

image

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ صوفی گریگوائر ٹروڈو نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ شادی کے 18 برس بعد علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ’کئی بامعنی اور مشکل گفت وشنید کے بعد کیا ہے۔‘

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے علیحدگی کے ایک قانونی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

اس جوڑے کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔زاویئر کی عمر 15 سال، ایلا گریس کی 14 جبکہ ہیڈریئن کی عمر 9 سال ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ’وہ ایک قریبی فیملی کی طرح ہیں اور صوفی اور وزیراعظم کی توجہ اپنے بچوں کے محفوظ، محبت بھرے اور سازگار ماحول میں پرورش پر موکوز ہے۔‘

’فیملی آئندہ ہفتے شروع ہونے والی چھٹیوں پر اکٹھی ہوگی۔‘ وزیراعظم کے آفس کی جانب سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔‘

جسٹس ٹروڈو کینیڈا کے دوسرے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنی وزارتِ عظمٰی کے دوران اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ان کے والد پیئر ٹروڈو 1979 میں اہلیہ مارگریٹ سے علیحدہ ہوئے تھے اور دونوں کی 1984 میں طلاق ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts