اب اپنوں سے دور کیوں رہیں جب ۔۔ دبئی سے پاکستان کا کرایہ آپ کی سوچ سے بھی کم؟ دیکھئے

image

مہنگائی کے دور میں جب پاکستان سے دبئی کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے، ایسے میں ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کرکے اپنے پیاروں سے دور پردیسیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

سیرین ایئرنے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کیلئے محدود مدت کیلئے انتہائی کم کرایوں میں سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ نجی ایئر لائن 29 ہزار روپے میں 30 ستمبر تک اضافی سامان کے ساتھ مسافروں کو سفر کی سہولت دے رہی ہے۔

اس ڈیل سے فائدہ اٹھانے والے مسافر 10 کلوگرام اضافی سامان بھی لے کر جاسکتے ہیں۔ ریگولر اکانومی کلاس کا انتخاب کرنے والوں کے لیے چیک شدہ سامان کی حد کو 40 کلوگرام سے بڑھا کر 50 کلوگرام کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں سیرین ایئر نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز کردیا ہے جس میں سامان کی حد کو بھی بڑھایا گیا ہے۔

30اگست کو دبئی سے خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچے گی جس کیلئے مسافروں سے 300 دہم یعنی تقریباً 24 ہزار پاکستانی روپے کرایہ لیا جارہا ہے۔

دبئی سے پاکستان کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے تمام افراد اس حیرت انگیز موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.