آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی

image

اگلے ماہ سے انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی خوبصورت ٹرافی تین روزہ دورے پر پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پیر کے روز لاہور پہنچی ہے جہاں اسے تین دنوں کے لیے رکھا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پریس ریلیز کے مطابق اس ٹرافی نے 27 جون سے انڈیا سے دنیا بھر کے لیے اپنے ٹور کا آغاز کیا جس کے بعد اس ٹرافی کو آسٹریلیا، نیوزی  لینڈ، پاپوا نیو گنی، امریکہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ میں لے جایا گیا ہے۔ 

ورلڈ کپ کی ٹرافی کی بدھ کے روز صبح 10 بجے 40 منٹوں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں نمائش کروائی جائے گی۔

خیال رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کا آغاز 5 اکتوبر سے انڈیا میں ہو رہا ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد دکن میں کھیلے گا جبکہ میزبان ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلے گی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میگا ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی جبکہ دوسرا سمی فائنل 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts