جس کو مل گیا اسی کا ہوگیا کیونکہ ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں وہ کونسی جگہ ہے جہاں ہرطرف ہیرے بکھرے پڑے ہیں؟

image

آج کے دور میں جب کورونا کے بعد پوری دنیا میں معاشی بحران ہے، اگر آپ کو مفت میں کہیں سے ہیرا مل جائے تو آپ کی زندگی بدل سکتی ہے، یہ خواب سچ ہوسکتا ہے اگر آپ وہاں چلے جائیں جہاں جگہ جگہ ہیرے بکھرے پڑے ہیں اور جس کو مل جاتے ہیں اسی کے ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست آرکنساس میں ہیروں کی ایک ایسی کان ہے، جہاں ہر کوئی جا سکتا ہے۔ جگہ کے چاروں طرف ہیرے بکھرے پڑے ہیں۔ جہاں کوئی بھی عام آدمی جا کر ہیرے ڈھونڈ سکتا ہے، وہاں پر جسے ہیرا مل جائے وہ اس شخص کا ہو جاتا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ عام طور پر کسی بھی کان میں جانا غیرمتعلقہ افراد کے لیے ممکن نہیں ہوتا ایک تو وہ زمین سے بہت گہرائی میں ہوتے ہیں دوسرا وہاں خطرہ بھی ہوتا ہے تاہم امریکی ریاست آرکنساس کی اس کان میں ہر کوئی جا سکتا ہے۔

آرکنساس نیشنل پارک میں موجود کان کی بالائی سطح پر اکثر ڈھونڈنے والوں کو ہیرے مل ہی جاتے ہیں۔یہاں 1906 میں ہیرے ملنا شروع ہوئے تھے اور اب تک یہاں سے ہزاروں کی تعداد میں ہیرے دریافت ہو چکے ہیں۔

اس جگہ کو ’ہیروں کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ جان ڈہلسٹون نامی ایک شخص نے سب سے پہلے یہاں ہیرے کی کھوج کی تھی، انھیں 2 چمکتے ہوئے ہیرے ملے تھے۔ بعد میں زمین کے مالک جان نے اپنی 243 ایکڑ زمین ہیروں کی ایک کمپنی کو مہنگے داموں بیچ دی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.