یہ تو شوہر کو بھی نہیں چھوڑتی کیونکہ ۔۔ دپیکا رنویر کیساتھ کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ مداح بھی حیران رہ گئے

image

بالی ووڈکی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ شوبز کی دوسری جوڑیوں کی طرح میرے اور رنویر کے درمیان کوئی عدم توازن نہیں ہے ، شوہر کے ساتھ فلموں اور کمرشلز میں کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہے۔

ایک شو میں گفتگو کے دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ہم دونوں منفرد مقام رکھتے ہیں، اکثر مشہور جوڑیوں کے درمیان عدم توازن پایا جاتا ہے لیکن ہم میں ایسا نہیں ہے۔

ہم دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک جیسے ہی انداز میں کیا لیکن آج ہمیں خود پر فخر ہے، ہم نے میرٹ اور شرائط کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی یہی چیز ہمیں منفرد بناتی ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک فلم کا معاوضہ 12 سے 15 کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں اورشوہر رنویر سنگھ کے ساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تین فلم فئير ایوارڈز سميت کئی دوسرے اعزازات جیت رکھے ہیں اور انہیں بھارت کی چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts