سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ پرپان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پرپابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا،پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، پان،گٹکا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احکامات میں کہا ہےکہ 6 نومبر سے پان،گٹگا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے جب کہ پابندی کی خلاف کرنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری کردیے جس میں پان، چھالیہ ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے گٹکے پر پابندی کے بعد کراچی میں گٹکا بنانے کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ایئر پورٹ پر پان،گٹکا، چھالیہ اور سگرٹ نوشی پر لگادی گئی ہے۔
پابندی کے اطلاق کے بعد شہریوں کو ممنوعہ اشیا لانے سے روکا جائے گا اور احکامات کی خلاف ورزی پر ایئر پورٹ کی حدود میں داخلے کے پاس منسوخ کیے جائینگے۔