پیسے نہ دینے کے لئے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ کرتا تھا۔۔ 20 ہوٹلوں میں مفت کھانے والے کو ہوٹل کے مالک نے کس ہوشیاری سے پکڑا؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی

image

بڑے سے بڑے ہوٹل میں جا کر مزے سے کھانا کھاؤ اور بغیر پیسے دیے واپس آجاؤ، یہ شاید ہر شخص کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا بھی شخص ہے جو سچ مچ یہ حرکت ایک بار نہیں بلکہ 20 بار کرچکا ہے.

یہ عجیب و غریب 50 سالہ آدمی یورپین ملک لتھوانیا سے تعلق رکھتا ہے جس نے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 20 ہوٹلوں میں مفت کھانا کھایا۔ دراصل وہ کھانا تو منگواتا تھا لیکن کھانے کے بعد بل کی ادائیگی کے وقت دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کرتا تھا۔

البتہ ایک ہوٹل کے مالک کو اس شخص پر شک ہوا جس کے بعد مالک نے ہارٹ اٹیک کی اداکاری کرتے ہوئے مفت خور آدمی کی ویڈیو بنائی اور تمام مقامی ہوٹلوں میں بھیج دی۔ جس کے بعد ثابت ہوگیا یہ آدمی تقریباً ہر ہوٹل میں پیسے دیتے ہوئے یہی ڈرامہ کرتا ہے۔

ویڈیو ہر ہوٹل کے مالک اور عملے تک پہنچنے کے بعد جب یہ شخص اپنا ڈرامہ دہرانے لگا تو پہلے سے چوکنا عملے نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا. اس طرح صرف ایک ہوٹل مالک کی بروقت حکمت عملی نے تمام ہوٹل والوں کو مالی نقصان سے بچا لیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts