مرد تو سگریٹ بھی پیتے ہیں لیکن ۔۔ آپ جانتے ہیں مردوں سے زیادہ خواتین کینسر کا شکار کیوں ہوتی ہیں؟

image

کینسرکسی بھی جاندار کو لاحق ہونے والے ایسے امراض کا مجموعہ ہے جنکا تعلق بنیادی طور پر خلیات سے ہوتا ہے، جب جسم کے کچھ خلیات معمول کی رفتار سے اپنی نشو و نما جاری نہ رکھ پائیں اور تیزرفتاری سے اپنی تعداد اور جسامت میں اضافہ کرنا شروع کر دیں تو سرطان پیدا ہوتا ہے، جسم کے کسی عضو کے خلیات کا بے لگام ہوجانا ہی سرطان بناتا ہے۔

دنیا میں اس وقت کینسر تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور تشویش کی بات تو یہ ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپڑوں کے کینسر کی زیادہ شکار ہورہی ہیں اگرچہ انہوں نے کبھی سگریٹ پی ہی نہیں۔

امریکی ادارہ صحت کے مطابق جیسا کہ تمباکو نوشی کو پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم اکثر خواتین کی موت کا ذمہ دار چھاتی کا کینسر نہیں بلکہ پھیپھڑوں کا کینسر ہے اور اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کینسر امریکہ میں روزانہ تقریباً 164 خواتین کو ہلاک کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلی دو دہائیوں میں سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ان میں جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی بھی نہیں کی۔

سائنسدان اس بات کا جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیوں زیادہ نوجوان اور درمیانی عمر کی خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہو رہی ہیں جو کہ چھاتی اور رحم کے کینسر سے زیادہ خواتین کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts