26 کیس لڑے سب جیتے لیکن ۔۔ جعلی وکیل کونسی غلطی پر پکڑا گیا؟

image

کینیا کی لا سوسائٹی کی ریپڈ ایکشن ٹیم نے بہت عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد 26 مقدمات جیتنے والے کینیا کے جعلی وکیل کوگرفتار کرلیا ہے۔

کینیا کے پبلک پراسیکیوشنز کے ڈائریکٹر رینسن میولے انگونگا کا کہنا ہے کہ برائن میوینڈا کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے، اس ضمن میں نیشنل پولیس سروس کے انسپکٹر جنرل کو تیز رفتار جامع تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

برائن موینڈا کافی عرصے سے خود کو ایک قابل وکیل کے طور پر پیش کرنے میں کامیاب رہے اور ججوں نے ان کی حالیہ گرفتاری تک ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں کیا۔پولیس نے بتایا کہیہ شخص ایک بہروپیا ہے جس نے ایک حقیقی وکیل برائن میونڈا نٹویگا کی شناخت چرا لی تھی۔

ابلیت کے بغیر وکالت کرنے پر برائن موینڈا کوجہاں ان دنوں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے وہیں عوام یہاں تک کہ ایک اہم سیاستدان تک ان کی حمایت پر کمر بستہ نظر آتے ہیں۔برائن میونڈا کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ جعلی وکیل نے تربیت نہ ہونے کے باوجود 26 مقدمات جیتے ہیں تاہم کچھ عوامی شکایات کی وجہ سے لا سوسائٹی نے ملزم کیخلاف کارروائی کی جس میں جعلی وکیل ہونے کا انکشاف ہوا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts