کبھی کبھار تو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز چونکا کر رکھ دیتی ہیں کہ آیا ایسا حقیقت میں ہے بھی یا نہیں۔ جیسا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک جہاز کو ہوا میں منجمد دیکھا گیا۔
مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور وہ یہی سوچ رہے ہیں کہ ایک جہاز ہوا میں کیسے جم سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھ کر یہ گمان ہورہا ہے جسے طیارہ ہوا میں رک گیا ہے، یہ ویڈیو دوسری پرواز کے مسافروں نے ریکارڈ کی ہے جن کا وہاں سے گزر ہوا۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر طیارہ ہوا میں فریز میں فریز ہوگیا ہے جس سے یہ وہم پیدا ہوتا ہے کہ یہ پل کے اوپر رک سا گیا ہے۔
اس کلپ کو اینڈلیس نالج نامی اکاؤنٹ کے ذریعے انسٹاگرام پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، "طیارہ جو درمیانی ہوا میں منجمد دکھائی دے رہا ہے اس کی وجہ ایک نظری وہم ہے جسے ’پیرالیکس کہا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔