بیٹی کی شادی کے دن باپ کی پر اسرار موت.. بیٹے باپ کے آخری لمحات کا بتاتے ہوئے صدمے سے نڈھال

image

"میری بہن کی شادی تھی اچانک ہی والد انتقال کرگئے جبکہ وہ بہت خوش تھے اور مہمانوں سے مل جل رہے تھے البتہ اسی دوران نماز کا وقت ہوا اور وہ بے جان ہوگئے۔ والد صاحب کو کسی قسم کی بیماری بھی نہیں تھی"

سعودی شہر ابہا کے مرحوم سماجی کارکن حسن بن محمد المری کے بیٹے محمد نے کہا کہ وہ پر جوش انداز میں شادی میں شریک تھے اور بہت خوش تھے۔ ہر باپ کی طرح ان کی بھی خواہش تھی کہ بیٹی کو اپنی دعاؤں کے سائے میں رخصت کریں لیکن انھیں یہ مہلت نہ ملی

مرحوم کے بیٹے کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن کے طور پر مشہور ان کے والد نے ہمیشہ ہمیں نیکی کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دی، والد نے ہمارے لیے لوگوں کو عطا کرنے اور محبت کرنے کا ایک عظیم ورثہ چھوڑا ہے۔ بہن کی شادی کے دن ان کی اچانک موت نے ان کے بچوں کو ہی نہیں بلکہ سبھی کو غمزدہ کردیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts