سعودی عرب نے زیورات اور دیگر اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی کیوں لگادی؟

image

سعودی عرب میں ایسے کاغذ ، برتن یا سامان پر جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیا جاتا ہے اس پر اللہ کانام اورسونے کے زیورات وآرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ اللہ کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں۔

عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے کے حوالے سے پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کاغذ،سونے کے زیورات، برتن اور آرائشی سامان پر اللہ کے نام اور قرآنی آیات لکھنے کی وجہ سے بے حرمتی کا خدشہ رہتا ہے اس لئے سعودی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts