پولینڈ میں چوری کی انوکھی واردات میں چور مجسمہ بنے کھڑا رہا اور موقع ملتے ہی واردات کردی لیکن کامیاب چوری کے باوجود ملزم پکڑا گیا۔
پولینڈ میں شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے چور نے چوری کا انوکھا طریقہ آزمایہ اور مال بند ہونے تک وہ مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا، عملہ اور خریدار کسی بھی مشکوک چیز کو محسوس کرنے میں ناکام رہے کیونکہ چور کھڑکی میں موجود مجسموں کے ساتھ کھڑا تھا۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے زیورات چرانے کے لیے ایک دکان کی کھڑکی میں پتلا بن کر کھڑا تھا۔
وارسا پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں 22 سالہ شخص کو اسٹور کے سامنے کی کھڑکی کے پیچھے ایک بیگ تھامے کھڑا دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بند ہونے کے بعد مختلف پورشنز پر گھومتا رہا، بالآخر ایک جیولری اسٹینڈ کو نشانہ بنایا۔
ملزم نے جب خود کو محفوظ محسوس کیا تو وہ شکار کرنے گیا اور زیورات لوٹ لئےتاہم سیکورٹی عملے نے دیکھ لیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو بلایا۔ 22 سالہ ملزم اس سے پہلے بھی چوری کی وارداتیں کرچکا ہے۔
ملزم کو تین ماہ کے لیے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔