اڑنے کی صلاحیت کھو بیٹھا مگر دوسرا ہنر سیکھ لی ۔۔ پرندے نے زبردست پینٹنگ کر کے سب کو حیران کردیا

image

پرندہ پینٹنگ کر رہا ہے یہ جملہ سننے میں عجیب لگتا ہے مگر ایسا حقیقت میں ہوا جس کی خبر وائرل ہوگئی۔

امریکا کے ایک عجائب گھر میں امریکی کیسٹریل پرندہ جو اُڑنے کے قابل نہیں رہا، وہ اب ایک نیا ہنر سیکھ چکا ہے اور خوبصورت پینٹنگز بھی بنا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورمونٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنس نے کہا کہ پرندے کا نام فیرسبرگ قصبے کے اعزاز میں رکھا گیا جہاں اس کی زندگی بچائی گئی، فیرسبرگ زخمی ہونے سے پہلے میوزیم میں فلائٹ ایمبیسیڈر تھا۔

میوزیم میں ماحولیاتی تعلیم دینے والے مال موراتوری اور لیکسی اسمتھ نے کہا کہ فیرسبرگ کی ہڈی ٹوٹنے کا نتیجہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسے غیر قانونی پالتو جانور کے طور پر پالنے کے دوران خراب کھانا دیا گیا۔

اسمتھ نے کہا کہ اسے ٹینیسی میں امریکن ایگل فاؤنڈیشن میں اسی طرح کا مشاہدہ ہوا جس کے بعد اس نے فیرسبرگ کی افزودگی کے لیے پینٹنگ کے ہنر کا خیال آیا۔

اس پرندے کی مہارت دیکھ کر آنے والے لوگ بھی حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فیرسبرگ اب انسٹی ٹیوٹ میں پرندوں کے بارے میں سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر عمر کے افراد کے لیے پینٹنگ کی کلاسز کی ٹیچنگ کرتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts