"’اگر بیٹی شادی کے بعد بھی بس نہ سکے اور اس کا میاں یا سسرال والے اسے پریشان کریں تو اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔"
یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست جھاڑکنڈ میں رہنے والے ایسے باپ کا جن کی بیٹی کو طلاق ہوئی تو بجائے رونے اور افسوس کرنے کے اس نے بیٹی کو واپس لانے کے لئے باقاعدہ بارات کا اہتمام کیا۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے طلاق یافتہ بیٹی کو گھر واپس لانے کے لئے ڈھول تاشے اور بینڈ باجے کا اہتمام کیا اور پورا خاندان لے کر بیٹی کو خوشی خوشی پوری عزت سے واپس لانے چلا گیا۔
ویڈیو میں باپ کا جوش و خروش دیکھ کر بیٹی بھی خوش اور مطمئن ہے جبکہ اس انوکھی بارات میں لوگ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں اور لڑکی کی ماں بیٹی کو گلے لگا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین باپ کے اس انوکھے رویے کو خوب سراہ رہے ہیں جس نے طلاق یافتہ بیٹی کو بوجھ سمجھنے اور معاشرے سے ڈرنے کے بجائے اپنی بیٹی کی فکر کی اور اس کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا۔