بیوی کو کھانا پکانا نہیں آتا اس لئے۔۔ عجیب و غریب وجہ بتا کر طلاق کے لئے عدالت پہنچ گیا! پھر کیا ہوا؟

image

"مجھے بیوی سے طلاق اس لیے چاہیے کیونکہ اسے اچھا کھانا پکانا نہیں آتا"

یہ الفاظ بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایسے شخص کے ہیں جو طلاق کے لئے عدالت تو چلا گیا لیکن جج کے وجہ پوچھنے پر عجیب و غریب وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔

جب اس شخص نے دیکھا کہ کسی نے اس کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو مزید الزام لگاتے ہوئے اس نے شکایت کی کہ اس کی بیوی اسے سب رشتے داروں کے سامنے بےعزت بھی کرتی ہے اور لڑائی جھگڑا کرکے وہ علیحدہ رہ رہی ہے. جب کہ ایک بار وہ شوہر کے منہ پر تھوک بھی چکی ہے۔

البتہ بیوی نے شوہر کے لگائے تمام تر الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر اس کے حقوق نہیں دیتا اور اس کا مذاق اڑاتا ہے ،شوہر ذہنی بیمار بھی ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا بھی نہیں استعمال کررہا.

دونوں فریقین کی بات سن کر جج کا کہنا تھاکہ کسی کو اچھا کھانا نہ بنانے کی وجہ سے طلاق نہیں دی جاسکتی اور طلاق کے کیس کو خارج کردیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts