لاکھوں سبسکرائیبر تو نہ ہوئے مگر لاکھوں لوگوں کو رلا گیا ۔۔ اسرائیلی حملے میں انتقال کرجانے والا یہ فلسطینی یوٹیوبر بچہ کون تھا اور اس کا کیا خواب تھا؟

image

"یہ مہربان لڑکا، میرا پیارا بھائی اور دوست اب شہید ہوچکا ہے "

یہ دل دکھا دینے والے الفاظ غزہ سے تعلق رکھنے والے مصعب دلول کے ہیں جو انھوں نے اپنے ننھے دوست عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے افا کیے. عونی الدوس کی عمر صرف 12 برس تھی لیکن وہ ایک باہمت اور خواب دیکھنے والا بچہ تھا۔

اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے عونی الدوس نے کچھ عرصے پہلے ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا تھا جہاں وہ گیمنگ سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔ ان کے یوٹیوب چینل نے زرا سے وقت میں ہی صرف 11 ویڈیوز کی بدولت 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز بنا لیے تھے. جبکہ ان کی خواہش تھی کہ ایک لاکھ فالوورز ہوجائیں۔

البتہ لاکھوں سبسکرائبرز کی خواہش تو ان کی پوری نہ ہوسکی لیکن اپنی شہادت سے انھوں نے لاکھوں نہیں کروڑوں لوگوں کی آنکھوں میں آنسو ضرور بھر دیے ہیں. غیر ملکی میڈیا کے مطابق عونی الدوس کا پورا خاندان شہید ہوچکا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts