سردی کا موسم اگرچہ ابھی پوری طرح نہیں آیا ہے لیکن نہانے اور مختلف استعمال کے لئے لوگوں نے گیزر سے پانی گرم کرنا شروع کردیا ہے۔ ایسے میں دیکھا جاتا ہے کہ فوری گرم پانی کے مل جانے کی وجہ سے اکثر خواتین اسے کھانا پکانے، چائے کافی بنانے اور تو اور کچھ لوگ اسی پانی کو پینے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ طریقہ کار درست ہے؟ آئیے جانتے ہیں
طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناقص پلمبنگ سسٹم کی وجہ سے گیزر کا پانی براہ راست پینا یا کھانا پکانے میں استعمال کرنا صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کہ گیزر کا پانی صرف گرم ہوتا ہے جس سے وہ پوی طرح صاف نہیں ہوپاتا جبکہ کھانا پکانے یا پینے کے لئے پانی کو ابالنا ضروری ہے۔ گیزر میں پانی گرم ہونے کی وجہ سے پانی کی ساخت بدل جاتی ہے ایسے پانی میں آکسیجن کم ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بدل جاتا ہے، اس میں نقصان دہ نائٹریٹ بھی پائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی چونکہ پاکستان میں پلممبنگ سسٹم کا معیار بہت اچھا نہیں ہے اس لئے گیزر سے نکلنے والا پانی کسی بھی طرح صاف نہیں سمجھا جاسکتا۔