بندر ہے یا لٹیرا ۔۔ چالاک بندر نے خاتون کا موبائل چھین کر کس شرط پر واپس کیا؟ دلچسپ ویڈیو

image

بندر کتنے چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں، یہ جہاں موقع دیکھتے ہیں وہاں لوگوں کے ساتھ شرارتیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔

ایک ایسا ہی دلچسپ اور حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا،جہاں بندر جناب رشوت لیتے دکھائی دیئے۔

ہوا کچھ یوں کہ، انڈونیشیا کے صوبے بالی میں خاتون سیاح کا موبائل فون بندر نے چھین لیا اور مضبوطی سے پکڑ کر اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

پھر خاتون سیاح کو اپنا موبائل واپس لینے کے لیے بندر کو بطور رشوت کھانے کی چیزیں دینا پڑیں۔ خاتون نے پہلے بندر کو پھل کا ایک ٹکڑا دیا جو اس نے لے تو لیا مگر فون واپس نہیں کیا اور دوسرے پھل کا مطالبہ کیا، جس کے بعد خاتون نے اسے دوسرا پھل دیا۔

تب جا کر بدمعاش بندر نے خاتون کا موبائل فون اسے واپس کیا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.