آج کل ڈاکوبنا ڈرے اطمینان کے ساتھ واردات کر کے فرار ہوجاتے ہیں اور بالکل بھی نہیں گھبراتے۔ ملزمان دن کی روشنی میں کھلے عام لوگوں سے موبائل اور نقدی سامان لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔
بھارتی شہربنگلور سے بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پارکنگ میں کھڑی کروڑوں کی بی ایم ڈبلیو کار سے چور لاکھوں کی رقم لے اڑے، ملزمان نے پہلے کار کا شیشہ توڑا پھر آرام سے کار سے پیسے نکالنے میں مصروف نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو کے سرجا پور علاقے میں ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کھڑی ہے۔ اسی دوران ملزمان آتے ہیں اور کار کا شیشہ توڑ کر 13 لاکھ روپے کی رقم چرا کر جاتے ہیں۔
چوری کی پوری واردات ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی جس میں ایک چور کو ڈرائیور کے ساتھ والی کھڑکی کا شیشہ توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ملزم کار سے رقم نکال کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا جو موٹر سائیکل پر اس کا انتظار کر رہا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سرجاپور کے علاقے میں پیش آیا اور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔