کویت کی معروف فیشن اسٹار فاطمہ المومن کو 3 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فیشن اسٹار فاطمہ المومن کو ایکسڈنٹ کیس میں 3 سال کی سزا اور ایک سال تک ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ، فاطمہ پر دس الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، انتہائی رفتار کی خلاف ورزی، قتل خطا، غلطی سے راہگیروں کو زخمی کرنا اور سگنل توڑنا شامل ہیں۔
عدالت نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وہ انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہی تھیں، گاڑی انشورڈ نہیں تھی اور پرمٹ بھی نہیں تھا۔ فاطمہ المومن پر سرکاری اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے۔
اس حادثے میں ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔
گرفتاری کے بعد فاطمہ کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کرائی تھی لیکن وہ بھی مسترد کردی گئی تھی۔