کہانی نہیں بلکہ حقیقت ۔۔ جانیں کیسے گمشدہ ٹکٹ نے مالک کو کروڑوں کی لاٹری جتوادی؟

image

اکثر انسان راتوں رات امیر ہونے کا سوچتے ہیں اور اس کیلئے مختلف حربے میں آزماتے ہیں لیکن ان کی قسمت کا بند دروازہ نہیں کھلتا اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حقیقت میں راتوں رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں جیسا کہ امریکا کہ اس شخص کے ساتھ ہوا جس نے مہینوں پہلے ایک لاٹری کا ٹکٹ لیا اور وہ گم ہوگیا تاہم جب واپس ملا تو مالک کو کروڑوں کا مالک بنادیا۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے خلیل سوسا کے ملازم کو گھر میں مہینوں پہلے کھویا ہوا لاٹری کا ٹکٹ ملا جس نے خلیل سوسا کو 10 لاکھ ڈالر کی رقم جتوادی اور خلیل انعامی رقم سے اپنے دوست کی مدد اور خیرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خلیل نے میساچوسیٹس اسٹیٹ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے میڈفورڈ کی سیلم اسٹریٹ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی انعامی رقم والا اسکریچ آف ٹکٹ خریدا تھا لیکن نتائج جاننے سے پہلے ہی وہ ٹکٹ ان سے کھو گیا تھا۔ خلیل سوسا کے ملازم کو یہ ٹکٹ مہینوں بعد ایک مرتبان سے ملا جس نے ان کو 10 لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا ہے۔

خلیل سوسا کا کہنا ہے کہ مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ میرا انعام نکل سکتا ہے اور ٹکٹ گم ہونے کے بعد تو میں نے بالکل ہی امید چھوڑی دی تھی لیکن جب ملازم نے ٹکٹ ڈھونڈھ کر دیا اور اس پر انعام نکلا تو مجھے یقین نہیں آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس رقم سے میں اپنے ایک دوست کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور خیرات بھی کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس رقم کا درست استعمال ہوسکے اور ضرورتمندوں کی مدد ہوسکے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts