اچانک آسمان سے نوٹ برسنے لگے اور ۔۔ نوٹ لوٹنے آنے والے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ دیکھئے ویڈیو

image

اکثر والدین سے پیسے مانگنے پر نوٹ درختوں پر نہیں اگتے یا آسمان سے نہیں برستے، یہ جملے آپ نے اکثر سنے ہونگے لیکن ظاہر سی بات ہے ایسا سچ میں ہونا ممکن نہیں کیونکہ نوٹ نہ تو درختوں پر اگتے ہیں نہ آسمان سے برستے ہیں تاہم اس رپورٹ میں ہم آپ کو آسمان سے حقیقت میں نوٹ برسنے کے حیرت انگیز واقعہ کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں آسمان سے نوٹوں کی بارش ہوگئی جسے اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا اور ہزاروں افراد کو آسمان سے برستے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی میزبان کامل بارتوشیک المعروف کاظمہ نے بھاری انعام کے عوض ایک مقابلے کا انعقاد کیا جس میں امیدواروں کو ان کی ایک فلم میں پوشیدہ خفیہ پہلی بوجھنا تھی۔

بدقسمتی سے اس کھیل میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی نے بھی درست جواب نہیں دیا جس کی وجہ سے میزبان نے کھیل میں شرکت کرنے والے تمام شرکا میں 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان نے تمام شرکاء کو پیشگی اطلاع دینے کے بعد ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے انعامی رقم برسانا شروع کر دی۔آْسمان سے برستے ان کرنسی نوٹوں کو جمع کرنے کی خاطر کسی نے دوڑ لگائی تو کسی نے چھتری کا استعمال کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اپنے بیگ میں جمع کرسکے۔ اس واقعہ نے نوٹ آسمان سے نہ برسنے کی دہائیاں دینے والوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts