بال کالے کروانا مہنگا پڑ گیا ۔۔ جانیں اس لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو یہ موت کے منہ تک جا پہنچی؟

image

"گھر واپس جانے سے پہلے میں اپنا انداز بدلنا چاہتی تھی اس لئے بالوں کی رنگت تبدیل کرنے کا سوچا. یہ 7 برس پہلے کی بات ہے. بیوٹیشن نے جو ہئیر ڈائی استعمال کیا تھا وہ کافی معیاری تھا اور اس سے کبھی کسی کو ری ایکشن نہیں ہوا تھا. البتہ میں موت کے منہ میں پہنچ گئی. کئی دن اسپتال میں رہنا پڑا اور چہرہ بھی خراب ہوگیا"

یہ کہنا ہے برطانوی خاتون لورا ویلایا کا جنھوں نے 18 برس کی عمر میں پہلی اور آخری بار ہئیر ڈائی کا استعمال کیا تھا. لورا ویلایا کا کہنا تھا کہ گھر واپس جاتے ہوئے انہیں مسلسل جلن کا سامنا ہوا اور پسینہ بہتا رہا جبکہ اگلی صبح سو کر اٹھیں تو ان کے تکیے میں پیپ پھیلی ہوئی تھی اورسر پر ہر جگہ پیپ بھرے پھوڑے ہوگئے تھے. میرا چہرہ اتنا سوج گیا تھا کہ پہچاننا مشکل ہوگیا تھا اس کے ساتھ گلا اور زبان بھی سوج گئے اور سانس لینا مشکل ہوگیا. جس کے بعد مجھے اسپتال منتقل کیا گیا۔ مجھے 10 دن اسپتال میں رہنا پڑا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ میری زندگی خطرے میں ہے۔

لورا ویلایا کہتی ہیں کہ وہ دوبارہ کبھی بال کالے کروانے کے لئے ڈائی نہیں استعمال کریں گی اس کے علاوہ بہتر ہے کہ ڈائی استعمال کرنے سے پہلے اس کو ہاتھ کے تھوڑے سے حصے پر لگا کر ٹیسٹ کرلیا جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts