اب صابن سے ہوگا کینسر کا علاج؟ 14 سالہ بچے کا بڑا کارنامہ جس نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو حیرت میں ڈال دیا

image

کینسر سے پر سال لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق جان لیوا مرض کینسر کی سب سے عام قسم جلد کا کینسر ہے جو خاص طور پر دھوپ میں کام کرنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ لیکن اب 14 برس کے ایتھوپین نژاد امریکی طالب علم ہیمن بیکلے نے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار کرلیا ہے جس سے کئی مریض فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہیمن بیکلے جو کہ 9 ویں جماعت کے طالبعلم ہیں، ایک مقابلے 3 ایم ینگ Scientist چیلنج کے لئے ایسا صابن تیار کیا ہے جس کے اجزاء انسانی جِلد میں ایسے خلیات کو متحرک کر تے ہیں جو کینسر سے متاثر خلیات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ایک طرح سے یہ کینسر کے خلاف قوت مدافعت کو تیز کرتا ہے۔ اپنے صابن کو مقابلے میں جمع کراتے ہوئے ویڈیو میں ہیمن بیکلے نے بتایا کہ “میں ہمیشہ سے بائیولوجی اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا تھا اور چاہتا تھا کہ میری ایجاد صرف سائنسی لحاظ سے ہی بہترین نہ ہو بلکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس تک رسائی حاصل ہو“

ہیمن ہیکلے کی زبردست ایجاد کے بعد انھیں امریکا کے ٹاپ نوجوان سائنسدان کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts