سگے بچوں نے کہا ہماری ماں تو مر گئی۔۔ اولاد ہونے کے باوجود یہ عورت 20 سال سے اکیلی کیوں رہ رہی ہے؟ دلخراش واقعہ

image

میاں بیوی میں اختلافات ہوجائیں تو اس میں بچوں کو ہر گز شامل نہیں کرنا چاہیے. لیکن افسوس کچھ لوگ اپنے اندر کا زہر بچوں میں ایسے منتقل کرتے ہیں کہ اولاد بھی ماں یا باپ کی دشمن بن بیٹھتی ہے. ایسا ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا سعودی عرب میں جہاں خالہ فاطمہ نامی بوڑھی خاتون اولاد ہونے کے باوجود اکیلے زندگی کے دن کاٹ رہی ہیں۔

خالہ فاطمہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کی کہانی سنائی اور بتایا کہ ان کے شوہر نے 20 برس پہلے اپنے گھر سے نکال دیا اوت بچوں کو بھی یہ کہہ کر دور کردیا کہ تمہاری ماں مر گئی۔ کافی سالوں بعد خالہ فاطمہ اپنی بیٹیوں کے اسکول گئیں اور انہیں بلا کر بتایا کہ میں تمہاری ماں ہوں تو بیٹیاں کہہ کر چلی گئیں کہ ہماری ماں تو مرچکی ہے۔

خالہ فاطمہ کہتی ہیں کہ وہ جس مکان میں 40 برس سے رہ رہی ہیں اس کا مالک مر چکا ہے اور گھر کی حالت کافی خراب ہے. خالہ فاطمہ ایک چھوٹی سی دکان سےگزراوقات کررہی ہیں جبکہ اولاد سے دوری نے انھیں بیمار کردیا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.