سوشل میڈیا کے دور میں صارفین اکثر بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی پوسٹ کردیتے ہیں جنہیں کئی بار پر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں لیکن کچھ لوگوں معمولی سی پوسٹ پر بھی بڑا ردعمل آجاتا ہے جیساکہ بھارت میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا۔
بھارت میں ویدھیکا آریا نامی ایک خاتون نے ایکس پر پوسٹ کی کہ ’سکون ڈھونڈے تھانے جا رہی ہوں‘ ، خاتون کی اس پوسٹ پر پولیس نے ایسا ردعمل دیا کہ سوشل میڈیا صارفین ہنس ہنس کر بے حال ہوگئے۔
بھارتی خاتون نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے اس سے سکون ڈھونڈنے کی انوکھی درخواست کی ہے،ویدھیکا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’پولیس اسٹیشن جار رہی ہوں کیونکہ میرا سکون کہیں گم ہو گیا ہے۔‘‘
ممبئی پولیس نے بھی سکون کی متلاشی خاتون کو ایکس پلیٹ فارم پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا قدرے فکر انگیز جواب دیا کہ ’’مِس آریا، ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں۔‘‘
ممبئی پولیس نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم اس بات پر آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہم پر اعتبار کیا اور ہمیں یقین ہے کہ آپ روح میں سکون کو محسوس کریں گی لیکن کسی اور مسئلے کے لیے آپ بے شک ہمارے پاس آ سکتی ہیں۔
خاتون کی اس انوکھی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے جبکہ پولیس کے ردعمل نے واقعہ کو مزید دلچسپ بنادیا ہے۔