امریکا میں ایک ریسٹورنٹ نے شرارت کرنےوالے بچوں کے والدین کو سبق سکھانے کیلئے انوکھا اقدام اٹھالیا، والدین کے احتجاج کے باوجود ریسٹورنٹ نے فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا۔
امریکا میں ایک ریسٹورنٹ کھانے کے دوران اپنے بچوں کو نہ سنبھالنے والے والدین سے اضافی چارج کرتا ہے ،ٹوکووا ریورسائیڈ ریسٹورنٹ اپنے مینو میں صارفین کو اضافی چارج کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مینو میں لکھا ہوتا ہے کہ ان والدین کیلئے جن کے بڑے بچے ہیں۔ آگے مزید لکھا ہوتا ہے کہ ’عزت نہیں تو کوئی خدمت نہیں‘ یعنی ریسٹورنٹ کے ماحول میں اپنے شرارتی بچوں کو سنبھالیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔
کائل لینڈمین نامی ایک صارف نے آن لائن پوسٹ میں بتایا کہ ایک دن ریستوراں کا مالک اس کے پاس آیا اور بتایا کہ وہ میرے بچوں کے شرارتی رویے کی وجہ سے میرے بل میں 50 ڈالر کا اضافہ کر رہا ہے۔
اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے کئی صارفین کو بِل دیکھ کر دھچکا لگ چکا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ اپنے بل کو دیکھتے ہیں تو اضافی چارج دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔
صارفین کے احتجاج کے باوجود ریسٹورنٹ انتظامیہ نے فیصلہ بدلنے سے انکار رکردیا ہے اور شرارتی بچوں کے والدین سے اضافی چارجز کا سلسلہ جاری ہے۔