زندگی میں اکثر ایسی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر ایک بار تو انسان ضرور چکرا جاتا ہے کیونکہ ان کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا اور کئی بار لوگ اپنے سامنے دیکھ کر بھی چیزوں سے دھوکہ کھاجاتے ہیں۔
اس تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی ہے جس کو دیکھ کر ایک بار تو دماغ ضرور گھوم جاتا ہے اور آپ کو اپنی نظروں پر شک ہونے لگتا ہے کہ جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ حقیقت میں کچھ اور ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ہوا میں موٹر سائیکل اڑاتے ہوئے دیکھا گیا، اس ویڈیو پر ہزاروں صارفین نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے فوری حقیقت جان لی۔
اس ویڈیو میں ایک امریکی شہری اسٹار وارز کے کردار کی طرح کا انتہائی غیر روایتی لباس پہن ہوئے تھا ،اسٹار وارز میں ڈین جارین بھی ہوا میں اڑنے والی بائیک کا استعمال کرتا ہے تاہم اس بار ایک امریکی شہری نے اس کی نقل کرتے ہوئے اپنی بائیک کو ایسی ہی شکل دی۔
امریکی شہری نے اپنی موٹرسائیکل میں کچھ مخصوص تبدیلیاں کرکے موٹر سائیکل کو ایسا بنا دیا ہے کہ اس کے پہیے چھپ گئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے بائیک ہوا میں اُڑ رہی ہے۔
اگر آپ نے اسٹار وارز دیکھی ہے تو یقیناً آپ چند سیکنڈز میں اس معمہ کو حل کرلیں گے لیکن اگر آپ نے پہلی بار ایسا نظارہ دیکھا ہے تو پھر آپ کا سر چکرانا لازمی ہے۔