2023 میں جو کہا سچ ہوا اور اب ۔۔ نابینا نجومی بابا وانگا نے 2024 کے لیے کونسی خوفناک پیشگوئیاں کی تھیں؟

image

ہر سال کی طرح آنے والے سال 2024 کے لئے بھی بابا وانگا کی کی گئی پیش گوئیاں سامنے آرہی ہیں۔ گزشتہ برس بھی دنیا کے متعلق ان کی کہی گئی پیش گوئیاں کسی حد تک صحیح ثابت ہوئی تھیں اس لئے قارئین جاننا چاہتے ہیں کہ اس برس کیا ہونے والا ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہم تھوڑا سا تعارف کراتے چلیں کہ بابا وانگا آخر ہیں کون۔

”بابا وانگا“ ایک نابینا خاتون تھیں جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا۔ واضح چلے کہ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے البتہ موت سے پہلے کی گئیں ان کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں جن میں 9/11 کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیاں تھیں۔ 12 سال کی عمر میں اپنی آنکھیں کھو دینے والی بابا وانگا اچانک ہی روحانیت کی طرف چلی گئیں جن کے بعد لوگ ان کے عقیدت مند بند گئے۔

سال 2024 کے لئے بابا وانگا کی کی گئی 7 اہم پیش گوئیاں ہم نیچے بیان کررہے ہیں

2024 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن پر ایک قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی ہے، یہ حملہ ان پر ان کا قریبی ساتھی ہی کرے گا۔

بابا وانگا نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑھنے کے حوالے سے متنبہ کیا اور کہا کہ ایک بڑا ملک حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا جس سے کئی جانوں کا ضیاع ہوگا۔

دنیا بھر میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہوگا۔

خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات متوقع ہیں۔

سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا جس سے کئی قومی سلامتی کے خطرات میں مبتلا ہوجائیں گے۔

کینسر، الزائمر اور دیگر کئی بڑی بیمایوں کے علاج ایجاد ہوں گے۔

کوانٹم کمپیوٹنگ میں بھی پیش رفت ہوگی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.