کدو کی کشتی بنالی اور ۔۔ امریکی شہری نے کدو میں دریا میں کتنا فاصلہ طے کیا؟

image

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، کوئی شوق کیلئے پہاڑوں پر چڑھا جاتا ہے تو کوئی سمندروں میں کود جاتا ہے، امریکا میں ایسے ہی کچھ الگ کرنا کا شوق رکھنے والے شہری نے کدو میں سمندر کا سفر کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک شہری نے کدو کی کشتی بنا کر دریا میں 64اعشاریہ 37 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے جس کی ابھی تک گنیز بک نے تصدیق نہیں کی۔

میساچوسیٹس کے شہر فلورینس سے تعلق رکھنے والے ڈیو روٹھ اسٹین نے 464 کلو وزنی کدو کو اندر سے کھوکھلا کر کے وقتی کشتی بنایا اور کنیکٹیکٹ دریا میں ڈیئر فیلڈ سے ہولیوکے تک 64اعشاریہ 37 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔

اس سے پہلے ریاست مشوری کے شہر لیبنن کے اسٹیو کیونے نے گزشتہ ماہ 61اعشاریہ 7 کلو میٹر طے کیا لیکن ان کی کوشش کی ابھی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے۔

دریا میں کدو میں سفر کا ریکارڈ فی الحال امریکی ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے ڈوانے ہینسن کے پاس ہے جنہوں نے 2022 میں 60اعشاریہ 35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

فلورینس کے ڈیو روٹھ اسٹین کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نئے ریکارڈز کے اندراج کے بعد مجھے پہلے نمبر پر آنے کا یقین ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.