مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر خود گٹر میں اتر کر نئی مثال قائم کردی۔
بل گیٹس بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک بانی ہیں۔ یہ تنظیم ترقی پذیر ممالک میں صفائی سمیت عالمی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔
ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر بل گیٹس بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے زیر زمین سیوریج سسٹم کو دیکھنے کے لیے گٹر میں اترے۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دیے کہ گٹر میں بدبو ہے اور چوہے بھی ہیں۔
بل گیٹس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’اس سال ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر میں نے برسلز میں سیوریج سسٹم کی پوشیدہ تاریخ اور عالمی صحت سے متعلق گندے پانی کے کردار کا جائزہ لیا۔
68 سالہ بل گیٹس نے ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح 1800 کی دہائی میں شہر کا دریائے سین سیوریج سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث ہیضے کی خوفناک وبا پھیلی تھی۔ بل گیس کے اس اقدام کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے۔