اگلے سال روسی صدر کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ نابینا نجومی بابا وانگا نے مرنے سے قبل 2024 کیلئے کیا ہولناک پیشگوئیاں کی تھیں؟

image

بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون بابا وانگا کی آئندہ سال 2024 کے حوالے سے کی جانے والی خوفناک پیشگوئیوں کے حوالے سے ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی، روسی صدر پوٹن کے حوالے سے پیشگوئی کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگیا۔

بابا وانگا نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد،2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی ، عالمی وبا کورونا وائرس اور 2022 میں زلزلے ، سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے بھی پیشگوئیاں کی تھیں جو درست ثابت ہوئیں۔

گزشتہ سالوں کی طرح آنے والے سال 2024 کے لیے بھی بابا وانگا نے کچھ پیش گوئیاں کی تھی، جن میں ایک پیشگوئی یہ بھی تھی کہ 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔

بابا وانگا کے مطابق 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا اور اگلے سال دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.