انڈیا: گجرات ہائی کورٹ میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی پابندی کی درخواست خارج

image

انڈیا کی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی پابندی کی درخواست خارج کر دی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق گجرات ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اذان کا دورانیہ 10 منٹ سے کم ہوتا ہے لہٰذا اس سے ’نوائس پَلوشن‘ یعنی شور کی آلودگی میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔

یہ درخواست گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دھرمیندرا پرجاپتی اور سیاسی مذہبی جماعت بجرنگ دَل کے رہنما شکتی سنھ زلا کی جانب سے دی گئی۔

دونوں افراد نے اپنی درخواست میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر اعتراض اٹھایا، تاہم گجرات ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سنیتا اگروال اور جسٹس انیرُودھا مائی پر مشتمل بینچ نے اس درخواست کو خارج کر دیا۔

اس درخواست میں ڈاکٹر دھرمیندرا نے موقف اپنایا کہ لاؤڈ سپیکر پر اذان کی وجہ سے ان کے ہسپتال میں مریضوں کو کوفت ہوتی ہے۔

درخواست کے جواب میں بینچ نے ریمارکس دیے کہ ’ہم اس بات کو سمجھ نہیں پا رہے کہ انسانی آواز میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے سے شور کی آلودگی کیسے پیدا ہو سکتی ہے جو کے عوام کے لیے مضر صحت ہو۔‘

بینچ کی جانب سے درخواست گزار کو حکم دیا گیا کہ وہ اس بات کا سائنسی طور پر ثبوت دیں کہ لاؤڈ سپیکر سے دی جانے والی اذان کے ڈیسیبلز سے شور کی آلودگی پھیلتی ہے۔

اس کیس کے دوران بینچ نے درخواست گزاروں سے یہ پوچھا کہ کیا آیا مندروں میں پوجا کے دوران بجنے والی گھنٹیاں اور گھنٹوں کی آواز صرف مندروں کی چار دیواری تک ہی محدود رہتی ہے؟

بینچ نے مزید کہا کہ ’ہم اس کیس کو مزید نہیں سن سکتے۔ یہ برسوں سے کی جانے والی عبادت ہے اور یہ صرف 5 سے 10 منٹ کے لیے ہوتی ہے۔‘

’آپ کے مندروں میں صبح تین بجے سے عبادات شروع ہو جاتی ہیں جس میں ڈھولک اور موسیقی کا استعمال کیا جاتا ہے، کیا اس سے شور نہیں پھیلتا؟‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.