اپنے قد سے بھی لمبے بال اور ۔۔ خاتون نے 8 فٹ تک بال کیسے بڑھائے؟ راز بتا دیا

image

لمبے گھنے اور صحت مند بال کسی بھی خاتون کی اولین پسند ہوسکتے ہیں کیونکہ بالوں کا خوبصورتی میں بہت اہم کردار ہوتا ہے اور خواتین اپنے بالوں کی نشونما کیلئے طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں تاہم بھارت میں ایک ایسی خاتون بھی ہیں جن کے بال ان کے قد سے بھی لمبے ہوچکے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے اور 32 سال سے بال نہ کٹوانے والی بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ریکارڈ یافتہ خاتون کا کہنا ہے کہ بھارتی ثقافت میں دیویوں کے روایتی طور پر بہت لمبے بال ہوتے تھے۔ بھارتی معاشرے میں بالوں کا کاٹا جانا بد شگون سمجھا جاتا ہے، اس لیے خواتین بالوں کو بڑھاتی ہیںجبکہ ان کا مستقبل قریب میں اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سمیتا کا کہنا ہے کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے اسٹائل سے متاثر تھیں، اس لئے میں نے اپنے بال بڑھانا شروع کردیئے اور پچھلے 32 سال سے بال نہیں کٹوائے اور دنیا میں سب سے لمبے بالوں کا ریکارڈ قائم کرنے پر بہت خوشی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.