اٹلی میں دہشت گرد گروپوں کے لیے آن لائن پروپیگنڈہ کرنے کے الزام پر دو پاکستانی گرفتار

image

اٹلی میں پولیس نے دو افراد کو دہشت گروپوں بشمول القاعدہ، داعش اور دیگر کے لیے آن لائن پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔  

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گرفتاری شمالی شہر بریشیا میں کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میں ایک پاکستانی شہری جب کہ دوسرا پاکستانی نژاد اطالوی باشندہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو اکتوبر 2022 سے شروع کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اتوار کو وزیرداخلہ میٹـیو پیانتیدوسی نے کہا تھا کہ پیرس حملے کے بعد اٹلی میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ریڈ الرٹ ہے۔

پیرس میں ہونے والے حملے میں ایک جرمن سیاح کو قتل کر دیا گیا تھا جب دوسرے دو زخمی ہوئے تھے۔

انسا نیوز ایجنسی نے وزیرداخلہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ’ہمیں کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے اپنے روایتی سسٹم پر بھروسہ ہے لیکن اس حوالے سے ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔‘

خیال رہے سنیچر کی رات کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے جرمن سیاح کو چاقو کے وار سے ہلاک اور دیگر دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس نے کہا تھا کہ حملہ آور بنیاد پرست اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور اس کو پہلے بھی ایک کیس میں سزا ہوئی تھی۔

واقعہ آئفل ٹاور کے قریب سنیچر کو رات گئے پیش آیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.