انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں چور 50 میٹر اونچا موبائل ٹاور لے اُڑے

image

موبائل فون چوری کی واداتیں تو ہم آئے روز سنتے ہی رہتے ہیں لیکن انڈیا میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چور موبائل فون نہیں بلکہ موبائل فون کا ٹاور ہی لے اُڑے۔ 

انڈین ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے اُجینی گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک ٹیکنیشن نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ 10 ٹن سے زیادہ وزنی 50 میٹر اونچا ٹاور چوری ہو گیا ہے۔

راجیش کمار یادو نامی ٹیکنیشن نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ان کی کمپنی نے اس سال جنوری میں کوشامبی ضلع کے اجینی گاؤں میں عبید اللہ نامی شخص کے کھیت میں ٹاور نصب کیا تھا۔ جب انہوں نے 31 مارچ 2023 کو معائنہ کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو پورا ٹاور سامان سمیت غائب تھا۔ 

’نہ صرف ٹاور بلکہ ایک شیلٹر، الیکٹریکل فٹنگ اور موبائل ٹاور اسمبلی کا تمام حصہ جس کی مالیت 8.5 لاکھ انڈین روپے سے زیادہ تھی، غائب ہو گئے۔‘

پولیس نے ٹیکنیشن کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 379 (چوری) کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

واقعے کی شکایت کے بعد سندیپن گھاٹ پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زمیندار اور مقامی لوگوں کے بیانات درج کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.