انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ: ’مایوس تو ہوں لیکن دل شکستہ نہیں‘

image
انڈین سپریم کورٹ کی جانب سے نئی دہلی کے زیرِانتظام جموں و کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے صدارتی حکم کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہی کشمیری رہنماؤں نے اس مایوس کن قرار دیا ہے۔

انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ایکس پر اس فیصلے کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’مایوس تو ہوں لیکن دل شکستہ نہیں۔ جدوجہد جاری رہے گی۔‘

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے پیارے ہم وطنوں ہمت نہ ہارو امید نہ چھوڑو۔ جموں و کشمیر نے بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ مشکل ہی سہی پر یہ ایک پڑاؤ ہے، یہ ہماری منزل نہیں ہے۔ اس کو منزل سمجھنے کی غلطی مت کرو۔ ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم امید چھوڑ کر دل برداشتہ ہو کے شکست کو تسلیم کریں۔ پر ایسا نہیں ہونا ہے۔‘

The people of J&K are not going to lose hope or give up. Our fight for honour and dignity will continue regardless. This isn’t the end of the road for us. pic.twitter.com/liRgzK7AT7

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 11, 2023

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے یہ کہا کہ 370 عارضی ہے اس لیے اس کو ہٹایا گیا۔ یہ ہماری ہار نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے تصور کی ہار ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.