چین نے مجموعی معاشی مارکیٹ کو مستحکم کیا ہے، بینک آف چا ئنا

image

بیجنگ۔24دسمبر (اے پی پی):پیپلز بینک آف چائنا نے چائنا فنانشل اسٹیبلٹی رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2022 میں چین کے مالیاتی نظام کی مضبوطی کا جامع جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی ماحول اور وبا جیسے غیر متوقع عوامل کے اثرات کے باوجود چین نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول نیز معاشی و سماجی ترقی کو موثر طریقے سے مربوط کیا اور میکرو اکنامک ریگولیشن و کنٹرول کو بڑھایا۔ چین نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے مجموعی معاشی مارکیٹ کو مستحکم کیا اور بنیادی طور پر ایک پیچیدہ اور غیر مستحکم ماحول میں ترقی کے اہم اہداف اور کاموں کو مکمل کیا۔

رپورٹ کے مطابق چین میں مستحکم معاشی آپریشن ، ترقی کے معیار اور مجموعی سماجی صورتحال میں بہتری آئی۔ جی ڈی پی میں سال بہ سال 3.0 فیصد اضافہ ہوا اور روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔ اس کے علاوہ ادائیگیوں کا توازن برقرار رہا، آر ایم بی کی شرح تبادلہ بنیادی طور پر معقول اور متوازن سطح پر مستحکم رہی اور مالیاتی نظام مجموعی طور پر مستحکم رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے مالیاتی استحکام کے اقدامات نے خطرات کی روک تھام ، اصلاحات اور خامیوں کو کم کرنے کے لیے میکانزم کی تشکیل میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، مالی خطرات کو کنٹرول کیا گیا ہے اور مالیاتی نظام نے ایک پیچیدہ ماحول کے اثرات کا مقابلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.