اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا 16 واں یوم شہادت ایک تلخ یاد دہانی ہے کہ پرتشدد انتہا پسندی اپنے تمام مظاہر، رنگوں اور نظریات کے ساتھ ہمارے ملک کی بقاء کے لیے خطرہ ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف ایک طویل جنگ ہے لیکن ہم اسے جیتیں گے، انشاءاللہ۔