پاکستان کا 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے والے فتح ٹو میزائل کا میاب تجربہ

image

راولپنڈی ۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے 400 کلومیٹر تک انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے والے فتح ٹو میزائل کا میاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل جدید ترین ایویونکس ، نیویگیشن سسٹم اور منفرد پرواز کی صلاحیت سے لیس ہے ۔ ہتھیاروں کا نظام 400 کلومیٹر کی حد تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بدھ کو تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجنیئرز فتح ٹو میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے ۔صدرمملکت ، نگران وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے فتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے ماہرین اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔\932


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.