اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں جمعرات کو ”وسطی ایشیا اور آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات: علاقائی رابطوں کی ضرورت“ کے موضوع پر ایک گول میز مباحثہ ہوگا۔
انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے مطابق اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر شبیر احمد خان، یوریشین سنچری انسٹیٹیوٹ (ای سی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عرفان شہزاد ، ڈائریکٹر ریسرچ آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری راولپنڈی کے ڈاکٹر سیف الرحمان ملک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔مباحثہ کے کلیدی مقررسینئر فیلو (وسطی ایشیا اور یوریشیا) ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ برسلز ڈاکٹر نجم عباس ہوں گے۔