لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 222امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نی جمعرات کے روز لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے 518 امیدوار صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، لاہور کے قومی اسمبلی کے14 جبکہ صوبائی اسمبلی کے30 حلقوں سے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔فرید پراچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے منشور پیش کیا جس کے مطابق ملک میں مفت تعلیم اور علاج کا نظام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت میں جی ایس ٹی 5فیصد سے زائد نہیں ہوگا ، کسانوں کوبلاسود زرعی قرضے دیں گے، کھاد، بیج، زرعی ادویات پر رعایت پر فراہم کریں گے،بجلی کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔اجلاس میں ذکراللہِ مجاہد، عامرنثار،عمران ظہور غازی، حافظ سیف الرحمن، فرحان ہنجرا،عمر فاروق،ایاز عمر اور ظفر نکیانہ نے شرکت کی۔