نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت

image

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم ریاض کھوکھر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ریاض کھوکھر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کے باصلاحیت اور منجھے ہوئے افسر تھے،

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی اور موقف کو احسن طریقے سے اجاگر کیا،حکومت پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.